24 جون 2015 - 14:17
ایران کی پالیسی دنیا کے ساتھ موثر تعلقات کی بحالی پر مبنی ہے: صدر روحانی

صدر مملکت 'حسن روحانی' نے جوہری مسلے کے حل اور معاشرے کی ضروریات کی فراہمی کو موجودہ ایرانی حکومت کی اہم ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پالیسی دنیا کے ساتھ موثر تعاون اور تعلقات کی بحالی پر مبنی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت 'حسن روحانی' نے جوہری مسئلے کے حل اور معاشرے کی ضروریات کی فراہمی کو موجودہ ایرانی حکومت کی اہم ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پالیسی دنیا کے ساتھ موثر تعاون اور تعلقات کی بحالی پر مبنی ہے.

صدارتي ويب سائٹ کے مطابق، يہ بات حجت الاسلام و المسلمين حسن روحاني نے گزشتہ رات ماہ رمضان کي مناسبت سے عدليہ اور پارليمنٹ سربراہان سميت سنئير حکومتي حکام کي رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي کے ساتھ ايک ملاقات ميں خطاب کرتے ہوئے کہي.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جوہري مسئلے کو ايراني قوم کے مفاد اور ملکي ضروريات کو سامنے رکھتے ہوئے اس کے جلد حل کے لئے کوشش کرے گي.
انہوں نے اس بات پر زور ديا کہ ايران کے خلاف پابنديوں کي شکست اور ايراني قوم کي سامراجي قوتوں کے خلاف مزاحمت نے مغربي طاقتوں کو مذاکرات کرنے پر مجبور کرديا ہے.
صدر روحاني نے کہا کہ ان کي حکومت اندروني مسائل کو باہمي اعتماد، پرامن پاليسي اور افرا تفري سے پاک منصوبوں سے حل کرے گي اور ساتھ ہي خارجہ پاليسي کے حوالے سے ملکي عزت اور وقار کو بلند رکھتے ہوئے دنيا کے ساتھ موثر پاليسي اور تعلقات کي بحالي کے لئے کوشاں ہے.
انہوں نے اس بات پر زور ديا کہ پابنديوں کے دور ميں بھي ايران نے مختلف شعبے بشمول سياسي، اقتصادي، ثقافتي اور معاشي شعبوں ميں کاميابياں حاصل کي ہے.
ايراني صدر نے مزيد کہا کہ اندروني پيداوار ميں اضافہ ہوا ہے، مختلف مصنوعات اور خورد و نوش کي اشياء کي درآمدات بھي قابل قدر کم ہوئي ہے اور ساتھ ساتھ ايران نے صنعتي اور تکنيکي شعبوں ميں مزيد پيشرفت کي ہے.
انہوں نے ايراني قوم اور حکومتي ارکان کو تجويز ديا کہ يکجہتي، اتحاد اور ہم آہنگي بالخصوص قوم کي تعاون سے تمام مشکلات پر قابو پاليں گے.
حاليہ علاقائي صورتحال کا حوالہ ديتے ہوئے حسن روحاني نے کہا کہ ايران دہشتگردي کے شکار خطے ميں موجود ديگر ممالک کي بھر پور حمايت کرتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲